اسلام آباد: (دنیا نیوز) ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ ہوا ہے۔
شراکت داری کے ذریعے سرمایہ کاروں کو مالیاتی، مشاورتی اور کارپوریٹ فنانس سروسز فراہم کی جائیں گی، کے اے ایس بی لمیٹڈ اور انشر کیپٹل مارکیٹ کی توسیع اور غیر ملکی سرمایہ اکٹھا کرنے کے لیے کام کریں گی۔
ازبکستان سے کے ٹریڈ سکیورٹیز اور انشر کیپٹل نے سعودی عرب، پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سرحد پار سرمایہ کاری کی حمایت کیلئے ایک اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے، انشر کیپٹل ازبکستان کا سب سے بڑا انوسٹمنٹ بینک ہے۔
خادم علی شاہ بخاری سکیورٹیز لمیٹڈ (KASB) پاکستان میں قائم ایک سٹاک اور کموڈٹی بروکریج ہے، کے اے ایس بی لمیٹڈ پاکستان میں سعودی مارکیٹ کی فعال کوریج میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، اس شراکت داری کے ذریعے دونوں فرمز سرمایہ کاروں کو مالیاتی مشاورتی اور کارپوریٹ فنانس سروسز فراہم کریں گی۔
کے اے ایس بی لمیٹڈ اور انشر کیپٹل مارکیٹ کی توسیع اور غیر ملکی سرمایہ اکٹھا کرنے کیلئے کام کریں گی، دونوں فرمز پاکستان، ازبکستان اور سعودی عرب میں سرمایہ کاروں اور تاجروں کی مدد اور رہنمائی کیلئے سرگرم رہیں گی۔