لاہور: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی ہو گئی۔
ملک کی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق 600 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 44 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ہے جب کہ 10 گرام سونے کے قیمت 514 روپے کمی کے ساتھ 2 لاکھ 9 ہزار 534 روپے ہو گئی۔
عالمی بازار میں سونے کی قیمت 6 ڈالر کم ہوکر 2317 ڈالر فی اونس ہے، پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کر کے 2337 ڈالر فی اونس ہے۔