کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کے بعد مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک ایکسچینج میں 106 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 72 ہزار 708 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 72601 پر بند ہوا تھا، ایک وقت پر ہنڈرڈ انڈیکس کی بلند ترین سطح 73 ہزار 79 بھی رہی۔
امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ ریکارڈ گیا گیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ ڈالر 278 روپے 20 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔