لاہور: (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے مزید اہم اقدامات کرنا شروع کر دیئے۔
ریجنل ٹیکس آفس لاہور میں چھوٹے ٹریڈرز اور دکانداروں کی رجسٹریشن کی تعداد بڑھانے کیلئے "تاجر دوست سیل" قائم کر دیا گیا، تاجر دوست سیل مخصوص علاقوں و مارکیٹوں کی شناخت کر کے ٹیموں کو تعینات کرے گا۔
تاجروں کی رجسٹریشن کی تعداد میں خاطر خواہ اضافے کے لئے فیلڈ میں موجود ٹیموں کی نگرانی کی جائے گی، خصوصی فیلڈ میں موجود ٹیموں کی جانب سے اکٹھا کردہ ڈیٹا کا بھی جائزہ لے گا جبکہ ٹیموں کی سرگرمیوں بارے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ تیار کر کے بورڈ کو ارسال کی جائے گی۔
فیلڈ میں درپیش مسائل کے حل کے لئے تمام تر وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنا بھی سیل کے ذمے لگا دیا گیا ہے۔