لاہور: (ویب ڈیسک) پبلک ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے پر کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔
لاہور میں چیئرمین آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن حاجی اکرم ذکی کی زیرِصدارت اجلاس ہوا جس میں کرایوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا۔
لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد انٹر سٹی روٹس پر کرایوں میں 3 سے 5 فیصد کمی کا اعلان کیا۔
ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے ترجمان نے بتایا کہ کرایوں میں کمی روٹس کے حساب سے کی گئی ہے، لاہور سے فیصل آباد، ملتان اور راولپنڈی روٹس پر 10 روپے جبکہ لاہور سے کراچی اور کوئٹہ سمیت دیگر لمبے روٹس پر 50 روپے فی مسافر یکطرفہ کرایہ کم کیا گیا ہے۔