اسلام آباد:(دنیا نیوز ) رواں مالی سال فی کس سالانہ آمدن میں 90 ہزار 534 روپے اضافہ ریکارڈ ہوا۔
اعداد وشمارکی دستاویز کے مطابق پاکستانیوں کی ماہانہ فی کس آمدن 7 ہزار 544 روپے تک بڑھ گئی، رواں مالی سال سالانہ فی کس آمدن 4 لاکھ 75 ہزار 281 روپے رہی، گزشتہ مالی سال فی کس سالانہ آمدن 3 لاکھ 84 ہزار 747 روپے تھی۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ڈالرز میں فی کس سالانہ آمدن میں بھی 129 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا، رواں مالی سال ڈالرز میں پاکستانیوں کی فی کس آمدن 1680 ڈالر رہی، گزشتہ مالی سال کے دوران ڈالرز میں فی کس آمدن 1551 ڈالر تھی۔
اعداد وشمار کی دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ ملکی معیشت کے حجم میں مقامی کرنسی میں 22 ہزار 170 ارب روپے کا اضافہ ہوا، معیشت کا مجموعی حجم 106 ہزار 45 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔