لاہور: (دنیانیوز) مسلم لیگ ن نے پارٹی آئین پر نظر ثانی اور ترمیم کرانےکا فیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
مسلم لیگ ن کے پارٹی آئین پر نظر ثانی اور ترمیم کے لیے سات رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، صوبائی صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثناء اللہ آئینی ترامیم و نظر ثانی کمیٹی کےکنوینئر مقرر کردیئے گئے ۔
رکن قومی اسمبلی انوشے رحمان کو سیکرٹری ترامیم کمیٹی مقرر کر دیا گیا ۔
ترامیم و نظرثانی کمیٹی میں خواجہ سعد رفیق ، اعظم نزیر تارڑ ،خرم دستگیر خان ، محسن رانجھا اور بیرسٹر ظفراللہ خان شامل ہیں ۔
سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال نے مسلم لیگ ن کے آئین کی نظر ثانی و ترامیم کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔