توانائی شعبے میں اصلاحات ناگزیر، پاکستان میں منصفانہ ٹیکس وصولی چاہتے ہیں:IMF

Published On 24 May,2024 10:59 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات ختم ہو گئے جس کے بعد آئی ایم ایف کے مشن چیف کی جانب سے مذاکرات پر بیان بھی جاری کیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف کے مشن چیف نیتھن پورٹر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کی بہتری کے لیے طویل مذاکرات کیے، پاکستان سے 13 مئی سے 23 مئی تک بات چیت ہوئی۔

نیتھن پورٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حکومت آمدن بڑھانا چاہتی ہے، پاکستان میں ٹیکس کی وصولی منصفانہ چاہتے ہیں، پاکستان میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں توانائی کی لاگت کم کرنے کی ضرورت ہے، مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے مانیٹری پالیسی استعمال کی جائے، سرکاری کارپوریشنز کی کارکردگی بہتر بنانا ہو گی۔

آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ سرکاری کارپوریشنز کی نجکاری پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی، پاکستان سے پالیسی مذاکرات جاری رہیں گے۔