کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں آج ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدرمیں کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے باعث انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 40 پیسے پر بند ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 30 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی تبدیلی کے 279 روپے 50 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔