کے پی حکومت کا اپنی بجلی ڈسٹری بیوشن کمپنی بنانے کا فیصلہ

Published On 31 May,2024 09:02 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے اپنی بجلی ڈسٹری بیوشن کمپنی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

صوبائی وزیر خزانہ کے مطابق ڈسٹری بیوشن کمپنی کے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا، ڈسٹری بیوشن کمپنی کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ آفتاب عالم نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کا وژن ہے بجلی کی ڈسٹری بیوشن کا معاملہ مستقبل بنیادوں پر حل ہو، ڈسٹری بیوشن کمپنی کے لیے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

صوبائی وزیر خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ صوبے میں بجلی کی اپنی ڈسٹری بیوشن لائن نہیں، دسٹری بیوشن کمپنی کے قیام سے بجلی سے متعلق مسائل حل ہوں گے۔