اسلام آباد: (دنیا نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی بارے پیدا ہونے والی کنفیوژن کا معمہ حل ہو گیا۔
ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو بھیجی گئی سمری وزارت خزانہ کی جانب سے آئی تھی، وزیراعظم کو بھیجی گئی سمری میں اعداد و شمار گزشتہ نظرثانی کے تھے۔
وزیر اعظم آفس کے ذرائع نے بتایا کہ 15 مئی کو عوام کو دیا گیا ریلیف 15 روپے سے زیادہ کا تھا، سمری کی منظوری کے ساتھ وزیراعظم نے اعداد و شمار کی دوبارہ تصدیق کا کہا۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرول کی قیمتوں میں نامناسب کمی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے سے زیادہ کمی پر وزارت خزانہ کو غلطی کا احساس ہوا، وزارت خزانہ کی جانب سے غلطی کا احساس ہونے پر وزیراعظم آفس سے رابطہ کیا گیا۔
وزیر اعظم آفس ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے دوبارہ تصحیح شدہ سمری منظوری کے لیے وزیراعظم کو بھجوائی گئی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعداد و شمار درست کئے گئے۔