لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے 100 دنوں میں آٹا، میدہ، روٹی، نان اور سوجی کی قیمتوں میں 48 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ روٹی، نان، ڈبل روٹی، رس، بن اور دیگر بیکری مصنوعات پر تاریخی ریلیف دیا گیا۔
صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ چکن کی قیمتوں میں 350 سے 400 روپے تک فی کلو کمی کرائی، قیمتوں میں کمی اور کوالٹی برقرار رکھنے کے لئے فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کام کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ محکمہ خوراک نے 1160 فلور ملز کی چیکنگ، غیر معیاری انتظامات پر بھاری جرمانے کئے اور لائسنس معطل کر دیئے، فلور ملز اور چکیوں پر آٹے کا معیار چیک کرنے کیلئے محکمہ خوراک کے افسران مسلسل فیلڈ میں ہیں۔