اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی بجٹ میں سالانہ تنخواہوں پر ٹیکس سلیب کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
بجٹ دستاویز کے مطابق 6 لاکھ تک سالانہ تنخواہ پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا، 6 لاکھ سے 12 لاکھ تک کی آمدن پر 5 فیصد ٹیکس ہوگا، 12 لاکھ سے 22 لاکھ تک کی آمدن پر 30 ہزار فکسڈ ٹیکس ہوگا، 12 لاکھ سے 22 لاکھ تک کی اضافی رقم پر 15 فیصد ٹیکس ہوگا۔
22 لاکھ سے 32 لاکھ تک آمدن پر 1 لاکھ 80 ہزار فکسڈ ٹیکس ہوگا، 22 لاکھ سے 32 لاکھ تک کی اضافی رقم پر 25 فیصد ٹیکس ہوگا۔
32 سے 41 لاکھ کی آمدن پر 4 لاکھ 30 ہزار فکسڈ ٹیکس ہوگا، 32 سے 41 لاکھ کی زائد آمدن پر 30 فیصد ٹیکس دینا ہوگا، 41 لاکھ سے زائد آمدن پر 7 لاکھ فکسڈ ٹیکس دینا ہوگا، 41 لاکھ سے زائد اضافی رقم پر 35 فیصد ٹیکس ہو گا۔