پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع، اعلان وزیراعظم کی مشاورت سے مشروط

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع، اعلان وزیراعظم کی مشاورت سے مشروط

ذرائع کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 8 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ مٹی کا تیل 9 روپے فی لٹر مہنگا ہوسکتا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر حتمی ورکنگ اوگرا 30 جون کو پٹرولیم ڈویژن بھیجے گی، وزیر خزانہ نے بتایا کہ وزیر اعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔