پشاور: (دنیا نیوز) مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے سراسر اشرافیہ کا بجٹ منظور کر لیا۔
وفاقی بجٹ کی منظوری پر ردعمل دیتے ہوئے مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ میں امیر غریب کی تمیز کئے بغیر سب کی قوت خرید پر حملہ کیا گیا ہے، اضافی ٹیکسز کے ذریعے کاروبار پر بھی قدغن لگائی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ نے روزگار کے دروازے بند اور مہنگائی کے کھول دیئے ہیں۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ میں سرکاری بابوؤں کی موجیں، تنخواہوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے، اسمبلی ممبران، وزیر اعظم اور ایوان صدر کی مراعات میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔