پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی ہوئی، وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں قانونی جواز کے بغیر اضافہ کر دیا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ حکومت کا اقدام آئین کے بنیادی حقوق کےخلاف ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی، عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔