کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 21 ڈالر اضافے کیساتھ 2 ہزار 345 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 300 روپے ہوگئی جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 733 روپے ہوگئی۔