لاہور: (دنیا نیوز) حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نعمان بٹ کے مطابق انکم ٹیکس پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ریگولیٹڈ سیکٹر ہے، فنانس ایکٹ 2024 کےسیکشن 136 ایچ سے پٹرولیم ڈیلرزکو مشکلات کا سامنا تھا۔
نعمان بٹ کے مطابق سیکشن 169 فائنل ٹیکس رجیم کے دائرہ کار میں آتا ہے، آرڈیننس کے تحت ڈیلرز اور ریٹیل آؤٹ لیٹس ٹیکس کی ذمہ داری کا مکمل اخراج ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری پر چیئرمین ایف بی آر، سیکرٹری پٹرولیم اور چیئرمین اوگرا کے شکرگزار ہیں۔
واضح رہے کہ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بجٹ میں ڈیلرز پر ایڈوانس ٹیکس 0.5 فیصد عائد کئے جانے کے خلاف ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔