کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

Published On 08 July,2024 09:33 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پا لیا۔

کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگرروڈ پر واقع پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آگ لگ گئی، آگ عمارت کی چوتھی منزل پر واقع آفس میں لگی، فائربریگیڈ عملہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا۔

ریسکیو حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیوں، ایک اسنارکل اور ایک باؤزرر نے آپریشن میں حصہ لیا، کولنگ کا عمل جاری ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ہے۔