لاہور: (دنیا نیوز) مہنگائی کی دہائی میں کمی نہ آئی، سبز مصالحہ جات اور موسمی سبزیاں قوت خرید سے باہر ہیں۔
سرکاری ریٹ لسٹ میں 9 سبزیاں مزید مہنگی کر دی گئیں، اوپن مارکیٹ میں پیاز 150 ، ٹماٹر 240 ، ادرک چائنہ 720 روپے فی کلو ہے، لیموں دیسی 550 ، میتھی 250، کریلے 150 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں، شلجم 180 ، بھنڈی 180 روپے فی کلو تک بیچی جا رہی ہے۔
پھلوں میں سیب 400، آلو بخارہ 300، خوبانی 220 روپے فی کلو ہے، آڑو 280، آم سندھڑی 250 روپے فی کلو دستیاب ہیں، کیلے درجہ اول 160 روپے فی درجن تک مل رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر چیز مہنگی ہو گئی ہے، بجلی کے بل ادا کریں یا بچوں کا پیٹ پالیں۔
مارکیٹ میں سرکاری ریٹ لسٹوں پر کہیں عملدرآمد نہیں ہو رہا، سبزی منڈیوں ، پوش علاقوں اور گلی محلوں میں اشیائے خورونوش کے الگ الگ ریٹ مقرر ہیں۔