حکومت نے عوام پر ایک اور پٹرول بم گرا دیا، 9 روپے 99 پیسے فی لٹر مہنگا

حکومت نے عوام پر ایک اور پٹرول بم گرا دیا، 9 روپے 99 پیسے فی لٹر مہنگا

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 99 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 18 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 

قیمتوں میں اضافے کے باعث پٹرول کی نئی قیمت 275روپے 60 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 283 روپے 63 پیسے ہوگئی۔

وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق 12 بجے سے کردیا گیا۔