لاہور:(دنیا نیوز) ٹیکسز کی بھرمار کے بعد کوڑے پر بھی ٹیکس لگانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
صفائی نظام آؤٹ سورس کرنے سے کنٹریکٹرز کوڑا ٹیکس اکٹھا کریں گے، پنجاب کے 36اضلاع کی 110تحصیلوں پر کوڑا ٹیکس عائد کرنے کی تیاریاں کر لی گئیں، صوبائی کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈیویلپمنٹ نے کوڑا ٹیکس نافذ کرنے کی منظوری دے دی۔
کوڑا ٹیکس، دیہاتی شہری علاقوں کے رہائشی افراد کے ساتھ چھوٹے اوربڑے کاروباری افراد پر لگے گا، کوڑا ٹیکس پنجاب بھر میں چھوٹے اور بڑے گھروں کی تناسب پر لگایا جائے گا، کچی آبادیوں کے مکینوں پر بھی کوڑا ٹیکس لگے گا۔
دیہات میں 5 سے 10 مرلہ گھر پر 200 روپے ماہانہ کوڑا ٹیکس لگایا جائے گا، دس مرلہ سے ایک کنال یا بڑے گھر پر 400 روپے ماہانہ کوڑا ٹیکس لگایا جائے گا، دیہات میں چھوٹے کاروبار اور دکانوں پر 300 ، درمیانے درجے کے کاروبار پر 700 ٹیکس لگے گا جبکہ بڑے بزنس ، فیکٹری ، کارخانوں اورپیٹرول پمپس وغیرہ پر 700 روپے کوڑا ٹیکس لگے گا۔