شیخوپورہ: (دنیا نیوز) شیخوپورہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے نوجوان کی جان لے لیا جبکہ قصور میں مبینہ پولیس مقابلے میں زیر حراست ملزم زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے تھانہ ہاؤسنگ کالونی کے قریب ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر نوجوان کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا، مقتول کی شناخت نوید کے نام سے ہوئی۔
واقعے کے اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے مقتول کے ورثاء کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
دوسری جانب قصور کے تھانہ گنڈا سنگھ کے علاقے برج روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ ہوا اس دوران زیر حراست ملزم اپنے ساتھیوں کے فائرنگ سے زخمی ہو گیا، ملزموں نے اپنے ساتھی کو پولیس سے چھڑانے کی کوشش کی، ناکامی پر فرار ہو گئے۔