دیپالپور میں نامعلوم ملزمان نے نوجوان ذبح کردیا

Published On 28 July,2024 10:02 am

دیپالپور:(دنیا نیوز) دیپالپور میں نامعلوم ملزمان نے نوجوان کوتیز دھار آلے سے گلہ کاٹ کر قتل کر دیا۔

واقعہ دیپالپور کے علاقے گلزار کالونی میں پیش آیا، نامعلوم ملزمان نے نوجوان کوتیز دھار آلے سے گلہ کاٹ کر موت کے گھاٹ اتارا، مقتول کی شناخت فاروق احمد کے نام سے ہوئی، ملزمان نے قتل کرنے بعد لاش کو مقتول کے گھر کے قریب پھینک دیا۔

اطلاع ملنے پر تھانے سٹی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ، مقتول کےسر اور جسم پر بھی چھریوں کے وار کئے گئے۔

پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو منتقل کردی، دوسری جانب ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے ہولناک قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئےملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کردی۔