اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نئے مالی سال کے پہلے ماہ ہدف سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے جولائی میں 659 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس جمع کیا، جولائی میں ٹیکس وصولی کا ہدف 656 ارب روپے مقرر تھا۔
ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے ماہ مقررہ ماہانہ ہدف سے 3 ارب 20 کروڑ روپے زیادہ ٹیکس جمع کیا گیا۔
رواں ماہ انکم ٹیکس کی مد میں 300 ارب اور سیلز ٹیکس کی مد میں 307 ارب روپے جمع کیے گئے، ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 37.4 ارب روپے جمع ہوئے۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق کسٹمز ڈیوٹی کے تحت 91.7 ارب روپے وصول کیے گئے، جولائی میں 77.9 ارب روپے کے ریفنڈز بھی جاری کیے گئے۔