اسلام آباد: (دنیا نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں صوبہ میں ٹیکس کے معاملات اور ٹیکس دہندگان کے مسائل پربات چیت ہوئی۔
چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کے مسائل بروقت حل کرنے کے لیے اقدامات سے آگاہ کیا، چیئرمین ایف بی آر نے گورنر کے پی کوایف بی آر میں جاری ٹیکس اصلاحات کے بارے میں بتایا۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی آٹومیشن اورڈیجیٹائزیشن کا مقصد شفافیت کو فروغ دینا ہے، خیبرپختونخوا میں ٹیکس دہندگان کو درپیش مسائل جلد از جلد حل کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ٹیکس نظام میں مسلسل اصلاحات اور بہتری کے ذریعے ٹیکس دہندگان کے لئے ساز گار ماحول پیدا کرنے کے لئے پُر عزم ہیں۔
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے ٹیکس نظام کو جدید اور بہتر بنانے کے لئے ایف بی آر کی کوششوں کو سراہا۔