بیلاروس کے ساتھ تجارت، زراعت کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائےگا: جام کمال

Published On 24 September,2024 05:15 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ بیلاروس کے ساتھ تجارت، زراعت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائےگا۔

پاکستان اور بیلا روس کے درمیان مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس ہوا، اجلاس سے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان تقریب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیلا روس کے وفد کی پاکستان آمد پر شکرگزار ہیں۔

جام کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بیلاروس نے ٹیکسٹائل شعبے میں یادداشت پر دستخط کیے، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مفید پیشرفت ہوئی۔

وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان زرعی شعبے میں شراکت داری کے امکانات پر غور کیا گیا۔