کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان میں سونے کی قیمتوں نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، عالمی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر اضافے کے بعد 2 ہزار 628 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث ملکی سطح پر بھی سونے کی قیمتیں مزید بڑھ گئی ہیں، قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں سونے کا فی تولہ بھاؤ 1100 روپے اضافے سے 2 لاکھ 73 ہزار روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 973 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 34 ہزار 53 روپے پر پہنچ گئی ہے۔