کراچی: (دنیا نیوز) بین الاقوامی مارکیٹ سمیت ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی۔
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 300 روپے کمی سے 2 لاکھ 67 ہزار 700 روپے کا ہو گیا جبکہ دس گرام سونا 257 روپے کمی سے 2 لاکھ 29 ہزار 510 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 18 ڈالرز کمی کے ساتھ 2569 ڈالرز کا ہوگیا۔