کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث میں بھی سونے کے نرخوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 23 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 2524 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 1972 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 64 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 26 ہزار 337 روپے کیساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔