کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 21 ڈالر کمی کیساتھ 2497 ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 1714 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے ہوگئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 24 ہزار 194 روپے ہوگئی۔