کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی پہلی قسط ملنے کا امکان ہے۔
خزانہ کمیٹی اجلاس کے بعد پارلیمنٹ میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے جمیل احمد نے کہا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے قرض پروگرام کی آج منظوری کی توقع ہے، آئی ایم ایف سے پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی پہلی قسط ملنے کی قوی امید ہے۔
گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے 1 فیصد تک ہوسکتا ہے، رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔
جمیل احمد نے بتایا کہ رواں مالی سال جی ڈی پی کی شرح 2.5 فیصد سے 3.5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔