سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا

Published On 07 October,2024 05:24 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1378 پوائنٹس اضافے کیساتھ 84 ہزار 910 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کا اختتام بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کے ساتھ ہوا تھا، جب 100 انڈیکس 83 ہزار 531 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 25 ارب 92 کروڑ 60 لاکھ 41 ہزار 447 روپے مالیت کے 28 کروڑ 10 لاکھ 13 ہزار 466 شیئرز کا لین دین ہوا۔