کراچی : (دنیا نیوز) پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام آنے لگا، انٹر بینک میں ڈالر مزید 20 پیسے سستا ہوگیا۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 277اعشاریہ 84 پیسے سے کم ہو کر 277 روپے 64 پیسے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کا لین دین 11 پیسے اضافے کے ساتھ 277 روپے 73 پیسے سے بڑھ کر 277 روپے 84 پیسے پر بند ہوا تھا۔