زرمبادلہ کے ذخائر میں 11 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کا اضافہ

Published On 31 October,2024 09:07 pm

کراچی: (دنیا نیوز) زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 11 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیئے جس کے مطابق گزشتہ ہفتے کے اختتام پر سرکاری ذخائر 11 ارب 15 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

مرکزی بینک کے مطابق ملکی مجموعی زرمبادلہ میں 25 اکتوبر کو ختم ہوئے والے ہفتے میں 3 ارب 19 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے باعث ملکی زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 16 ارب 4 کروڑ ڈالر ہوگئے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 89 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔