کراچی: (دنیا نیوز) گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 6 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 16 ارب 11 کروڑ ڈالر ہوگئے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق اعدادوشمار جاری کردیے جن کے مطابق 11اکتوبر 2024 کو ختم ہونے والے ہفتے میں سٹیٹ بینک کے ذخائر21 کروڑ 50 لاکھ ڈالر بڑھ کر 11 ارب دو کروڑ ارب ڈالر ہوگئے۔
مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 15 کروڑ 4 لاکھ ڈالر کم ہوکر پانچ ارب آٹھ کروڑ ارب ڈالر رہ گئے، اس طرح ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت ذخائر6 کروڑ 40 لاکھ ڈالے کے اضافے سے 16 ارب 11 کروڑ ڈالرہوگئی۔