کراچی: (دنیا نیوز) زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 1 ارب 10 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض کی پہلی قسط ملنے کے بعد ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر15 ارب 98 کروڑ ڈالرز سے تجاوز کرگئے۔
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 ارب 16 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد سٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر10 ارب 70 کروڑڈالرسے تجاوز کرگئے۔
مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر5.80 کروڑ ڈالر کمی سے5.28 ارب ڈالر ہوگئے، اسٹیٹ بینک کے ذخائرمیں اضافےکی بنیادی وجہ آئی ایم ایف سے1ارب 2 کروڑ69 لاکھ ڈالروصولی تھی۔