تین روز کمی کے بعد سونا پھر مہنگا، قیمت 2 لاکھ 78 ہزار روپے سے متجاوز

Published On 08 November,2024 02:09 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 78 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1715 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 26 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 21 ڈالرز اضافے کے بعد2 ہزار 683 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔