عالمی و ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز بھی کمی

Published On 01 November,2024 02:52 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی و ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹوں میں سونے کی فی اونس قیمت میں 25 ڈالرز کمی ہوئی جس کے بعد عالمی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی اونس قیمت 2 ہزار 752 ڈالرز پر آگئی ہے۔

جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا معمولی سستا ہوا ہے، ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اڑھائی ہزار روپے کمی ہوئی جس کے بعد ملکی سطح پر فی تولہ سونا 2 لاکھ 84 ہزار 700 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح 10 گرا م سونے کے نرخوں میں بھی 2 ہزار 144 روپے فی تولہ کمی آئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2لاکھ 44ہزار 84روپے پر آگئی ہے۔