کراچی: (دنیا نیوز) عالمی اور ملکی صرافہ مارکیٹس میں سونا مزید مہنگا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالرز اضافے سے 2726 ڈالرز کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے اضافے سے 2 لاکھ 82 ہزار 300 روپے کی بلند سطح پر آ گئی ہے۔
10 گرام سونا 429 روپے اضافے سے 2 لاکھ 42 ہزار 27 روپے کا ہوگیا ہے۔