کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت میں 30 ڈالرز کا نمایاں اضافہ ہوا جس کے باعث فی اونس سونے کی قیمت 2712 ڈالرز ہوگئی۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 2572 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 80 ہزار 900 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 823 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔