سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری، فی تولہ 500 روپے سستا ہو گیا

Published On 10 October,2024 06:31 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔

صرافہ مارکیٹوں کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 71 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کے نرخ بھی 429 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 32ہزار 510 روپے پر پہنچ گئے، دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا نرخ 4 ڈالر کم ہو کر 2613 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے فی تولہ سونے کی قیمتوں میں 4300 روپے کمی ہوئی جبکہ سونے کی عالمی قیمت رواں ہفتے 40 ڈالر فی اونس کم ہوئی ہے۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے