عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی

Published On 08 October,2024 05:26 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9ڈالر کی کمی سے 2647ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 511 روپے ہوگئی۔