کراچی: (دنیا نیوز) کئی روز مسلسل اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمتوں میں کمی آگئی ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں 4 ڈالر فی اونس جبکہ ملکی سطح پر 500 روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی سطح پر 4 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونا 2653 ڈالرز کا ہو گیا جبکہ ملکی سطح پر 500 روپے کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 428 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10گرام سونا 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے کا ہو گیا۔