کراچی: (دنیا نیوز) سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مزید مہنگا ہوگیا۔
بین الاقوامی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9 ڈالر کا اضافہ ہو گیا جس کے باعث سونے کی نئی عالمی قیمت 2721 ڈالر کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2 لاکھ 81 ہزار 800 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 772روپے بڑھ کر 2 لاکھ 41 ہزار 598 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ہفتے کے روز فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کے اضافے سے 3150 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 42.87 روپے کے اضافے سے 2700.62 روپے ہوگئی۔