کراچی: (دنیا نیوز) عالمی اور ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی آگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمتوں میں 800 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 300 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 682 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 42 ہزار 27 روپے پر آگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 8 ڈالرز سستا ہوا ہے جس کے بعد عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا 2 ہزار 726 ڈالرز کا ہو گیا ہے۔