کراچی: (دنیا نیوز) ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 8 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے، جن کے مطابق 8 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 8 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اضافے کے بعد 8 نومبر کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 11 ارب 25 کروڑ 86 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔
مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 کروڑ ڈالر کی کمی سے 4 ارب 70 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، یوں گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 3 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔