سٹاک مارکیٹ میں ایک اور تاریخ رقم، 100 انڈیکس 97 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

سٹاک مارکیٹ  میں ایک اور تاریخ رقم، 100 انڈیکس 97 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز ہوا تاہم کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 1781 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا جس کے بعدانڈیکس 97 ہزار 328 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پہلے سیشن میں پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں نمایاں اضافہ ہوا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 22 ارب 26 کروڑ 64 لاکھ 85 ہزار 757 روپے مالیت کے 32 کروڑ 35 لاکھ 34 ہزار 561 شیئرز کا لین دین ہوا۔