روپیہ پسپائی کا شکار، انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا

Published On 27 November,2024 06:10 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 12 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 96 پیسے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 84 پیسے پر بند ہوا تھا۔