ای سی سی کے فیصلوں پرعمل نہ ہونے پر8وزارتوں سے جواب طلب

Published On 27 November,2024 08:10 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) ای سی سی کے فیصلوں پرعملدرآمد نہ ہونے پر وزارت خزانہ سمیت 8 وزارتوں سے جواب طلب کرلیا گیا۔

وزیرخزانہ کی زیرصدارت ای سی سی اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ای سی سی نے پالیسی فیصلوں پرعملدرآمد نہ کرنے پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔

ای سی سی نے وزارت خزانہ سمیت 8 وزارتوں سے فیصلوں پرعملدرآمد نہ کرنے پر جواب طلب کرلیا، ای سی سی کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ کرنے میں وزارت خزانہ، وزارت داخلہ ،وزارت صنعت و پیداوار، وزارت بین الصوبائی رابطہ شامل ہیں۔

اسی طرح وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس ،قومی تحفظ خوراک، پاور، وزارت صحت بھی فیصلوں پر عملدرآمد کرنے میں ناکام رہی ہیں۔